کشمیر کے کلگام میں دہشت گردوں کا ٹھکانہ بے نقاب، بھاری مقدار میں اسلحہ بارود ملا، ایک گرفتار

کلگام(جموں و کشمیر): پولس اور سلامتی دستوں نے ایک مشترکہ کارروائی میں کلگام ضلع کے ایک مکان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کا سراغ لگا کر وہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ بارود برآمد کر لیا۔

ریاستی پولس کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایک معتبر اطلاع پر پولس اور سلامتی دستوں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کلگام ضلع کے یاری پورہ علاقہ کے ایک رہائشی مکان میں دہشت گردوں کا ٹھکانہ کا صفایہ کر دیا۔

وہاں سے پولس کو دیسی بم اور کارآمد کارتوسوں سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود ملا ہے۔اسلحہ کی برآمدگی کےساتھ ساتھ پولس نے یاری پورہ کے ایک رہائشی محمد ایوب راٹھیر کو گرفتار کیا ہے۔

پولس نے اس معاملہ میں ایک کیس درج کر لیا ہے۔مزیف تحقیقات جاری ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jk police and security forces bust terrorist hideout in kulgam district in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.