جموں و کشمیرہائی کورٹ کا پیلیٹ گن پر روک لگانے سے انکار

سرینگر: جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے زمینی صورتحال کو دیکھتے ہوئے وادی کشمیر میں مظاہرین کی بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لئے پیلیٹ گن کے استعمال پر پابندی لگانے اور اس کے استعمال کی منظوری دینے والے حکام پر مقدمہ چلانے کے لئے دائر کی گئی درخواست کو مسترد کر دیا۔
جسٹس این پال وسنت کمار اور جسٹس علی محمد ماگرے پر مشتمل بنچ نے مظاہرین کی بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لئے پیلیٹ گن کے استعمال پر روک لگانے کا مطالبہ کرنے کے سلسلے میں دائر کی گئی کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی وزارت داخلہ نے پیلیٹ گن کے استعمال کے مسئلے پر پہلے ہی ماہر ین کی ایک کمیٹی قائم کر دی ہے۔
عدالت نے ساتھ ہی مظاہرین پر پیلٹ گن چلانے والوں اور اس کی اجازت دینے والے حکام پر مقدمہ چلانے سے بھی انکار کر دیا۔ بنچ نے کہاکہ زمینی صورتحال اور وزارت داخلہ کی طرف سے پیلیٹ گن کے متبادل تلاش کرنے کے لئے 26 جولائی کو ماہر ین کی کمیٹی قائم کئے جانے کے سلسلے میں غور کیا گیا ہے۔
تاہم ماہر ین کی کمیٹی کی رپورٹ سونپنے اور حکومت کی سطح پر فیصلہ لینے سے پہلے ہم مخصوص حالات میں پیلیٹ گن کے استعمال پر روک لگانے سے انکار نہیں کر رہے ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jk high court refuses to ban pellet guns in the valley in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply