گورنر جموں و کشمیر نے پولس کو باندی پورہ ریپ کیس کی تحقیقات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی

سری نگر: جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے پولس کو ہدایت کی ہے کہ باندی پورہ میں ایک تین سالہ بچی سے جنسی زیادتی کے معاملہ کی تحقیقات جلد از جلد مکمل کرکے حکام کو رپورٹ پیش کرے ۔

ریاستی پولس نے اس ریپ کیس کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے اور ایک شخص کو اس معاملہ میں گرفتار بھی کر لیا۔

ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ گورنرنے کشمیر کے ڈویژنل کمشنر اور انسپکٹرجنرل آف پولس کو بھی ہدایت کی کہ وہتحقیقات کی ذ اتی طور پر نگرانی کریں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ملزم کی عمر کی تصدیق کرنے اور اس کی عمر کے سرٹی فیکٹ کی صداقت جاننے کے لیے ایک علیحدہ انکوائری کا حکم بھی جاری کر دیا گیا۔ابتدائی طبی مائنہ سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم کمسن نہیں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ گورنر نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور کہا کہ افواہیں پھیلانے والوں سے قانون کے مطابق سختی سے نپٹا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ جیسے ہی یہ بد بختانہ واردات گورنر کے علم میں آئی انہوں نے کشمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولس( آئی جی پی) ایس ایس پانی سے بات کی اور کیس کی جاری تحقیقات کے حوالے سے مکمل معلومات حاصل کیں۔

گورنر نے آئی جی پی کو ہدایت کی کہ تحقیقات تیزی کےساتھ کرائی جائے اور اس امر کو یقینی بنائیں کہ ملزم کو عبرتناک سزا دی جائے گی۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jk governor orders to fast track probe in bandipora rape case in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.