حکومت جموں وکشمیر نے تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں میں 17دسمبر سے سرمائی تعطیلات کا اعلان کر دیا

سری نگر: جموں وکشمیر حکومت نے منگل کے روز صوبہ کشمیر اور جموں صوبہ کے سرمائی زون کے تحت آنے والے ا سکولوں میں تعطیلات کا اعلان کردیا۔ محکمہ تعلیم کے حکم نامے کے مطابق کشمیر صوبہ کے 8 ویں جماعت تک کے سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں میں تعطیلات17 دسمبر سے شروع ہوں گی۔
جموں صوبہ کے سرمائی زون میں بھی انہی جماعتوں کی تعطیلات17 دسمبر سے شروع ہوں گی۔ سرمائی زون کے ہائی اور ہائیر سکینڈری سکولوں میں یہ تعطیلات26 دسمبر سے شروع ہوں گی۔ تعطیلات کے بعد سکول 28 فروری 2017 کو دوبارہ کھلیں گے۔
رواں سال تشدد اور امن و قانون کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر طلبا کا جو نقصان ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر کو کچھ اقدامات اٹھانے کے لئے کہا گیا ہے جن میںآٹھویں اوربارہویں جماعت کے طلاب کے لئے سرمائی تعطیلات کے دوران خصوصی کلاسز کا اہتمام ، سپر50 کوچنگ کے لئے سکولوں کی نشاندہی ، کلاسزو کوچنگ کے لئے ا ساتذہ کا انتخاب اور کوچنگ کو احسن طریقے سے چلانے کے لئے انتظامات کرنا شامل ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jk government announces winter vacation for schools from december 17 in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply