جموں کشمیر کے پولس سربراہ نے موسم گرما کا سیاحتی سیزن پر امن رہنے کی یقین دہانی کرائی

جموں: جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ ڈاکٹر ایس پی وید نے منگل کے روز اس بات کا یقین دلایا کہ دربار موو کی جموں سے سری نگر منتقلی کے بعد وادی کشمیر میں امن بحال اور سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوگا۔
یہاں منعقدہ جموں وکشمیر پولیس کی بھرتی ریلی کے دوران فرصت کے لمحات میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر وید نے غیرملکی کرنسی کے ساتھ پکڑے گئے پانچ افراد سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میںکہا معاملہ کی تحقیقات کی جارہی ہے، لیکن میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ غیرملکی کرنسی، منشیات اور دہشت گردی ایک دوسرے کے ساتھ قریبی سے جڑے ہوئے ہیں ۔
واضح رہے کہ جموں میں گذشتہ روز پانچ کشمیر یوں کو ایک ہوٹل سے لاکھوں روپے مالیت کی ونیزویلین کرنسی کے ساتھ پکڑا گیا۔ جنوبی کشمیر میں نمودار ہونے والے پوسٹرس کے حوالے سے، جن میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ضمنی انتخابات میں ووٹ نہ ڈالیں، تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر وید نے کہا ’ہم نے کچھ شرپسندوں کی شناخت کرلی ہے جن کے خلاف مقدمات بھی درج کرلئے گئے ہیں۔ مجھے اس بات کا یقین ہے کہ لوگ ان دھمکیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے بڑی تعدادمیں انتخابی عمل میں شریک ہوں گے‘۔ وادی میں پولیس اہلکاروں کے کنبوں کو دی جارہی مبینہ دھمکیوں پر پولیس سربراہ کا کہنا تھا ’ایسا ہوتا رہتا ہے، لیکن ہماری فورس کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کی اہل ہے‘۔
ایس پی وید نے جموں وکشمیر کو صوفیوں اور اولیاءاللہ کی سرزمین قرار دیتے ہوئے کہا ’اس وقت خونریزی ہر طرف ہورہی ہے۔ ہم وہ جموں وکشمیر نہیں چاہتے ہیں جس میں خونریزی ہو‘۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی پولیس، نیم فوجی دستوں اور فوج ریاست کے ساتھ ساتھ سرحدوں پر بھی ایک عظیم تال میل کے ساتھ اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jk dgp ensures peace rise in tourists inflow in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply