جموں وکشمیر کے گورنر ووہرہ اوروزیر اعلیٰ محبوبہ کا جے للتاکے انتقال پر اظہار افسوس

سری نگر:جموں وکشمیر کے گورنراین این ووہرا اور وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے نے تامل ناڈوکی وزیر اعلیٰ جے للتا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر نے آنجہانی کو ایک معروف رہنما قرار دیا ہے، جس نے ملک کے سیاسی منظرنامے پر انمٹ نقوش چھوڑے۔ گورنر نے سوگوار کنبے کے ساتھ ہمدردی کا اِظہار کرتے ہوئے آنجہانی کی روح کے ابدی سکون کے لئے دعا کی۔ وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی نے جے للتا کو عوام دوست لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں عوامی بہبود کی اور فلاحی اسکیمیں متعارف کرنے کے لئے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ آنجہانی ملک کی ایک بلند پایہ سیاست داں تھیں۔ تامل ناڈو کے نو منتخب وزیراعلیٰ اوپنیر سیلوم کے نام تعزیتی پیغام میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ جے للتا خواتین کے بااختیار بننے کی ایک جیتی جاگتی مثال تھیں ۔ محبوبہ مفتی نے آنجہانی لیڈر کے روح کی ابدی سکون کے لئے دعا کی۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jk cm and governor condole demise of jayalalitha in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply