جموں وکشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں 177وارڈوں میں کوئی امیدوار کھڑا نہیں ہوا

سری نگر: 8تا16اکتوبر چار مرحلوں میں جموں و کشمیر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ کے بعد جو صورت حال ابھر کر سامنے آئی ہے اس سے پتہ چلا ہے کہ وادی کشمیر میں627وارڈوں میں سے 177میونسپل وارڈوں میں کسی امیدوارنے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کیے۔

جبکہ215وارڈوں سے تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوں گے کیونکہ ان میں سے ہر وارڈ میں صرف ایک امیدوار نے ہی پرچہ داخل کیا ہے۔چار مرحلوںمیں ہونے والے ان انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 2اکتوبر تھی۔

کشمیر کے کلگام ، پلوامہ اور شوپیان اضلاع میں علیحدگی پسندوں کی انتخابات کے بائیکاٹ کی کال کا ایسا اثر ہوا کہ ان اضلاع میں177وارڈوںمیں کسی نے بھی کاغذات نامزدگی داخل نہیں کیے۔باقی وارڈوں میں صرف ایک ایک امیدوار ہی میدان میں ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jk civic polls no candidates in 177 municipal wards in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment