جموں و کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ کی گورنر سے ملاقات

سری نگر:جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے منگل کو راج بھون جموں میں ریاستی گورنر این این ووہرا سے ملاقات کی۔ راج بھون کے ترجمان نے کہا کہ ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی اس میٹنگ کے دوران وزیر اعلیٰ نے گورنر کو کچھ اہم امور کی صورتحال کے بارے میں جانکاری دی جن میں وادی کی مجموعی سلامتی صورتحال، بین الاقوامی سرحد اور ایل او سی پر سرحد پار کی فائرنگ اور پورے تعلیمی نظام کو جدت بخشنے جیسے معاملات شامل ہے۔
موسم گرما کے دوران وقت ضائع ہونے کے تناظرمیں گورنر نے کہا کہ ترقیاتی پروجیکٹوں عملانے کی طرف خصوصی توجہ دی جانی چاہئے اور انتظامیہ کو اس ضمن میں اضافی کام کرنا ہوگا۔ دریں اثنا شمالی کمان کے کمانڈر جنرل ڈی ایس ہوڈا نے بھی مسٹر ووہرا سے ملاقات کی۔ ترجمان کے مطابق موجودہ حفاظتی صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ گورنر اور لیفٹیننٹ جنرل ہوڈا نے موثر سرحدی حفاظت، دراندازی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے سخت گیر رویہ اپنانے کی ضرورت سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیا ل کیا۔ دوران میٹنگ بین الاقوامی سرحد اور حد متارکہ کے نزدیک دیہات میں بودو باش رکھنے والوں کے تحفظ سے متعلق معاملات بھی زیر بحث لائے گئے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jk chief minister mehbooba meets governor in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply