جموں وکشمیر میں اپریل 2018 سے ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات لاگو کی جائیں گی

جموں (یو ا ین آئی) جموں وکشمیر حکومت ریاست میں ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات یکم اپریل 2018 سے لاگو کریں گی۔ ریاستی وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب درابو نے بدھ کو قانون ساز اسمبلی میں اپنی بجٹ تقریر کے دوران کہا ’ریاست میں ساتویں پے کمیشن کی سفارشات یکم اپریل 2018 سے لاگو کی جائیں گی‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ عارضی ملازمین کی ملازمتیں بھی 2018 میں مستقل کی جائیں گی۔ ڈاکٹر درابو نے کہا کہ ٹرانسپورٹروں کو چھ ماہ تک کوئی ٹوکن ٹیکس نہیں دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا ’مقامی ٹیکس اور مسافر ٹیکس ، دونوں معاف کردیا جائے گا‘۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ایسے عارضی ملازمین کی، جنہوں نے سرکاری ڈھانچوں کے لئے اپنی زمین دی ہے، نوکریاں مستقل کی جائیں گی۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jk assy govt to implement 7th pay commission in state from apr 2018 in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply