کشمیری پنڈتوں کی واپسی کے حق میں جموں و کشمیر اسمبلی میںقرار داد منظور

جموں: جموں وکشمیر کی قانون ساز اسمبلی نے جمعرات کو مہاجر کشمیری پنڈتوں کی باعزت گھر واپسی (کشمیر واپسی) کے حق میں متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی۔ جمعرات کی صبح جوں ہی ایوان کی کاروائی شروع ہوئی تو اپوزیشن کے قائد عمر عبداللہ نے کشمیری پنڈتوں کی گھر واپسی کا معاملہ اٹھایا۔ مسٹر عبداللہ نے ایوان میں بولتے ہوئے کہا ’پنڈتوں کو کشمیر سے ہجرت کئے ہوئے 27 برس گذر چکے ہیں۔ ان کی باعزت وطن واپسی کے لئے ماحول پیدا کیا جانا چاہیے‘۔
عمر عبداللہ جو کہ ریاست کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر بھی ہیں، نے کہا ’میں معزز اسپیکر سے گذارش کرتا ہوں کہ ہمیں سیاست سے اوپر اٹھ کر کشمیری پنڈتوں کی وطن واپسی پر ایک قرارداد لانی چاہیے اور اس مسئلے پر بحث کرنی چاہیے‘۔ انہوں نے کہا کہ پنڈتوں کے ساتھ ساتھ کچھ سکھ اور مسلم کنبوں نے بھی وادی سے ہجرت کی تھی اور انہیں بھی واپس اپنے گھروں کو آنا چاہیے۔ ریاستی وزیر عبدالرحمان ویری نے عمر عبداللہ کی اس تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس پر اتفاق کیا۔ وقفہ سوالات ختم ہونے کے بعد ایوان نے متفقہ طور پر کشمیری پنڈتوں کی وطن واپسی کے لئے ایک قرارداد منظور کی۔ ایوان میں صرف آزاد ممبر اسمبلی انجینئر شیخ عبدالرشید نے اس قرارداد پر اپنا اعتراض ظاہر کیا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jk assembly passes resolution for return of kashmiri pandits in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply