کشمیر میں فوج کا جوان اے کے 47 رائفل لے کر فرار

سری نگر: جموں و کشمیر کے پلوامہ میں فوج کا ایک اہلکاراپنی سروس اے کے 47رائفل لے کر فرار ہو گیا۔ اس کی شناخت سپاہی ظہور کے طور پر ہوئی ہے۔
ایسا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس فوجی جوان کا کسی انتہا پسند گروہ سے تعلق ہے۔ اس سے قبل بھی چونکہ پولس کے کئی جوان ایسا اسلحہ لے کر فرار ہوکر انتہا پسند تنظیموں میں شامل ہو چکے ہیں اس لیے کہا جا رہا ہے کہ بدھ کی رات رائفل کے ساتھ غائب ہوجانے والے اس فوجی جوان نے بھی کسی دہشت گروپ میں شمولیت اختیار کر لی ہو گی۔
لیکن کسی فوجی جوان کے حوالے سے ابھی تک کوئی ایسی بات سامنے نہیں آئی تھی۔لیکن اگر یہ واقعہ درست ہے تو فوج کے لیے خطرہ بڑھ سکتا ہے ۔کیونکہ وہ فوج کی تمام معلومات انتہاپسند وں کو دے سکتا ہے۔فوجی حکام کے مطابق الرٹ جاری کر کے سیکورٹی فورسز کا مستعد رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jk army jawan deserts camp decamps with rifle in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply