پولس کانسٹبل کو اغوا اور قتل کرنے والے تینوں دہشت گرد تصادم میں ہلاک

سری نگر: ایک پولس کانسٹبل کو اغوا کرکے اسے ہلاک کرنے والے تین دہشت گردسلامتی دستوں کے ساتھ تصادم میں مارے گئے۔ پولس ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) ایس پی وید کے مطابق یہ مسلح تصادم اتوار کو علی الصباح ریاست کے کلگام ضلع میں ہوا۔

ان تینوں دہشت گردوں کی لاشوں کے پاس تین ہتھیار بھی پڑے پائے گئے۔ اس سےقبل ڈی جی پی نے بتایاتھا کہ اس کانسٹبل کے اغوا اور ہلاکت میں ملوث کلگام ضلع کے خود وانی میں سلامتی دستوں کے ساتھ متصادم ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ ایک سال کے دوران یہ چوتھی واردات ہے۔ مئی2017کو ایک فوجی افسر عمر فیض کو شوپیان ضلع میں شادی کیایک تقریب سے اغو اکر لیا گیا تھا اور دوسرے روز اس کی لاش لائی گئی تھی۔

پھر رواں سال کے ماہ جون میں 44راشٹریہ رائفلز میں رائفل مین اورنگ زیب کا شوپیان میںہی اغوا کر کے ہلاک کر دیاگیا۔پھر اب سے 15روز قبل جموں و کشمیر پولس کے کانسٹبل جاوید احمد ڈار کو شوپیان میں اس کی دواو¿ں کی دوکان سے اغوا کر کے ہلاک کر دیا گیا اس کی لاش بھی کلگام میں پائی گئی۔

اور تازہ واردات میںپولس کانسٹبل کو جس کی شناخت سلیم شاہ کے طور پر کی گئی ہے،جمعہ کے روز تین دہشت گردجنوبی کشمیر میں کلگام کے موتل ہامہ علاقہ میں واقع اس کی رہائش گاہ سے اغوا کرکے لے گئے تھے اور ہفتہ کی صبح اس کی لاش اس حالت میں پائی گئی کہ اس کے جسم پر شدید اذیت رسانی کے واضح نشانات تھے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: jk 3 terrorists who killed police constable shot dead in Urdu | In Category: کشمیر  ( kashmir ) Urdu News

Leave a Reply