پاکستان کی دہشت گرد تنظیم جیش محمد نے بی ایس ایف کیمپ پر فدائین حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

سری نگر:پاکستان میں سرگرم دہشت گرد گروپ جیش محمد نے سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک واقع 182 بٹالین بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے کیمپ پر فدائین حملے کی ، جس میں ایک بی ایس ایف اہلکار ہلاک اور دو دہشت گرد مار گرائے گئے،ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
تنظیم کے ایک ترجمان نے یہاں مقامی میڈیا کو فون کرکے بتایا ہے کہ اس حملے میں گروپ کے دہشت گرد ملوث ہیں۔ جیش محمد نے اس کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے آئندہ بھی وادی میں مزید حملوں کی دھمکی دے دی ہے۔واضح رہے کہ اس حملے میں تین سپاہی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jem claims responsibility in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply