پاکستان کی بلا اشتعال فائرنگ ہندوستانی فوجی ہلاک

جموں : اتوار کے روز پاکستان کی بلا اشتعال فائرنگ میں جو ہندوستانی فوجی جوان زخمی ہو گیا تھا وہ بدھ کے روز زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔پاکستان نے 20جنوری کو کرشنا گھاٹی میں واقع ہندوستانی فوجی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی۔ جس میں نائیک جگدیش کو بہت سی گولیاں لگی تھیں ۔
اسے شدید زخمی حالت میں فوجی اسپتال میں داخل کیا گیا ۔لیکن تین روز تک اسے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جاتی رہی لیکن اسے کوئی افاقہ نہیں ہوا اور بدھ کی صبح اس کی موت واقع ہو گئی۔ جگدیش اتراکھنڈ میں چمولی کا رہائشی تھا اور لواحقین میں بیوہ اور دو چھوٹے بچے ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jawan martyred in unprovoked firing by pakistan in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply