جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں ایک جوان ہلاک

سری نگر: پولس کے مطابق جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں ایک جنگلاتی علاقہ میں انتہا پسندوں کے ساتھ مسلح تصادم میں پولس کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا۔ہلاک پولس اہلکار ،جس کی شناخت اوم ویر سنگھ کے طور پر ہوئی ہے،تصادم میں شدید زخمی ہو گیا تھا ۔
اسے فوراً ہی اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے ڈاکٹروں نے مردہ لایا گیا قرار دے دیا۔پولس آفیشیلز کے مطابق سیکورٹی فورسز نے اس علاقہ میں انتہا پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد ضلع کے ہندواڑہ علاقہ میں وتسر جنگلوں میں انتہا پسندوں کے خلاف گذشتہ شب کارروائی شروع کی تھی۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jawan killed in kupwara encounter in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply