لائن آف کنٹرول پر دوسرے روز بھی پاکستانی فائرنگ جاری، ایک فوجی زخمی

جموں: جموں وکشمیر کے پونچھ اور راجوری اضلاع میں لائن آف کنٹرول پر بندوقوں کی گن گرج کا سلسلہ منگل کو مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا۔ اس دوران ضلع پونچھ کے مینڈھر میں سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے زخمی فوجی اہلکار کی شناخت 581 آرٹلری رجمنٹ کے نائیک نوجوت سنگھ کے بطور ظاہر کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پونچھ اور راجوری اضلاع میں بھارتی فوج کی چوکیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔
وزارت دفاع کے ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا ’پاکستانی فوجیوں نے منگل کی صبح چھ بجکر 65 منٹ پر بمبر گلی اور پونچھ سیکٹروں میں ہلکی ، خودکار اور مارٹروں سے شدید گولہ باری کا آغاز کیا‘۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستانی فوج سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کا موثر اور منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ خیال رہے کہ راجوری ، پونچھ اور بارہمولہ اضلاع میں ایل او سی پر پیر کے روز پاکستانی فوج کی فائرنگ سے ایک فوجی جوان اور ایک کمسن بچی ہلاک ہوگئے۔ اس کے علاوہ ایک خاتون اور دو فوجی اہلکاروں سمیت تین دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ ضلع مجسٹریٹ راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے ایل او سی کے نذدیک 16 اسکولوں کو اگلے احکامات تک بند رکھنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jawan injured in pakistan firing on loc in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply