ایل او سی پر ایک جوان اتفاقیہ گولی چل جانے سے زخمی

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن پر آج ایک جوان کی رائفل سے حادثاتی طورپر گولی چلنے سے فوجی جوان زخمی ہوگیا۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ ایل او سی کے نزدیک منکوٹ علاقے میں15مہار رجمنٹ کا سنجے کمار نام کا جوان اپنی سروس رائفل سے آج صبح حادثاتی طورپر گولی چلنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی جوان کو علاج کے لئے فوری طورپر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jawan injured in accidental fire on loc in poonch in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply