جموں میں فوج کا حولدار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا

جموں میں فوج کا حولدار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا
جموں: جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کے کل مقام پر فوج کے ایک جوان کی مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے مو ت ہوگئی۔ محکمہ دفاع کے ترجمان نے یہاں بتایا کہ 58 راشٹریہ رائفلز کے حولدار برج پال سنگھ کو ،جس کی عمر41سال بتائی جاتی ہے،گذشتہ شب بے چینی اور گھبراہٹ محسوس ہوئی۔
فوجی ڈاکٹر نے اس کا طبی معائنہ کر دوائیں تشخیص کیں لیکن اس کی حالت بگڑتی چلی گئی اور پھر اس کی موت ہوگئی۔ جوان کی موت کا سبب معلوم کرنے کے لئے جانچ شروع کردی گئی ہے۔