سری نگر و جموں قومی شاہراہ پر پھسلن کے باعث گاڑیاں یکطرفہ ہی چلیں گی

سری نگر: وادی کشمیر کو بیرون سے جوڑنے والی تین سو کلو میٹر طویل سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ پر پھلسن پیدا ہوجانے کے باعث تاحکم ثانی صرف یکطرفہ ٹریفک ہی چلے گا۔ ایک ٹریفک پولیس عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا ’شاہراہ پر اگلے احکامات تک صرف یکطرفہ ٹریفک ہی چلے گا۔ آج (بدھ کے روز) کسی بھی گاڑی کو جموں کی طرف چلنے کی اجازت نہیں دی گئی‘۔
انہوں نے بتایا کہ سینکڑوں مسافر و مال بردار گاڑیاں بدھ کی صبح جموں سے کشمیر کی طرف روانہ ہوئیں۔ مذکورہ عہدیدار نے بتایا ’حالیہ برف باری کے بعد شاہراہ پر پھسلن پیدا ہوگئی ہے اور کئی ایک مقامات پر سڑک بری طرح سے خستہ ہوگئی ہے۔ اس کے پیش نظر شاہراہ پر اگلے احکامات تک صرف یکطرفہ ٹریفک کی ہی اجازت دینے کا فیصلہ لیا گیا ہے‘۔
انہوں نے بتایا کہ موسم میں بہتری آنے کے بعد شاہراہ پر دوطرفہ ٹریفک کی اجازت دی جائے گی۔ مسافر جو منگل کی صبح جموں سے کشمیر کی طرف روانہ ہوئے تھے، شاہراہ پر بدترین ٹریفک جام کے باعث بدھ کی نصب شب کو کشمیر پہنچے۔ بلال احمد میر نے بتایا کہ ’بدترین ٹریفک جام کے باعث ہماری گاڑی قریب ایک گھنٹے تک جواہر ٹنل کے اندر پھنسی رہی‘۔وہ اپنے کنبے کے ساتھ جموں سے کشمیر آیاہے۔ انہوں نے بتایا ’ہم نے شاہراہ پر سینکڑوں کی تعداد میں مال بردار گاڑیوں کو چلتے ہوئے دیکھا‘۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jammu srinagar national highway restored for one way traffic in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply