شمالی کشمیر کے باندی پورہ میں سلامتی دستوں کے ساتھ تصادم میں دو انتہاپسند ہلاک

سری نگر: دوشنبہ کی صبح شمالی کشمیر کے باندی پورہ ضلع میں سلامتی دستوں کے ساتھ مسلح تصادم میں ایک انتہا پسند ہلاک ہو گیا۔

پولس نے بتایا کہ یہ تصادم اتوار کے روز لڈارا گاؤں میں شروع ہوا تھا اور پہلے روز ایک دہشت گرد مارا گیا اور دوسرا انتہاپسند آج (پیر)صبح ہلاک ہو ا۔

ہلاک دہشت گردوں کے پا س سے بھاری مقدار میں اسلحہ بارود بھی برآمد ہوا۔ابھی ان انتہاپسندوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے اور نہ ہی یہ معلوم ہو سکا ہے کہ ان کا کس انتہاپسند تنظئیم سے تعلق تھا۔

اتوار کو لڈارہ گاؤں میں سلامتی دستوں اور انتہاپسندوں کے درمیان یہ تصادم اس وقت شروع ہوا جب گاؤں میں دو انتہاپسندوں کے روپوش ہونے کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد فوج، سینٹرل ریزرو پولس (سی آر پی ایف) اور کشمیر پولس پر مشتمل پارٹی نے ان کی تلاش شروع کی۔

سلامتی دستے آخرکار اس مقام پر پہنچ گئے جہاں یہ دونوں انتہاپسند چھپے ہوئے تھے۔ سلامتی دستوں نے علاقہ کا محاصرہ کر لیا اور انتہا پسندوں کو للکارااور باہر آکر خود کو سلامتی دستوں کے سپرد کرنے کو کہا۔

لیکن انتہاپسندوں نے ہتھیار ڈالنے کے بجائے فائرنگ شروع کر دی۔ سلامتی دستوں نے بھی جوابی فائر کیے جس نے تصادم کا رخ اختیار کر لیا۔جو رات بھر چلتا رہا اور پیر کی صبح دوسرے دہشت گرد کی ہلاکت کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jammu kashmir two terrorist killed in bandipora encounter in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.