جموں و کشمیر کے کپواڑہ میں سلامتی دستوں کے ساتھ مسلح تصادم میں2دہشت گرد ہلاک

سری نگر: جموں و کشمیر پولس کے مطابق کپواڑہ ضلع میں ایک چیک پوسٹ کے قریب سلامتی دستوں کے ساتھ مسلح تصادم میں دو دہشت گرد مارے گئے۔

یہ تصادم اس وقت شروع ہوا جب لو لاب وادی میں گشت پر مامور سلامتی دستوں کی ایک ٹیم پر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ سلامتی دستوں کے اہلکاروں نے بھی وجوابی کارروائی کی ۔

فریقین میں دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور تھوڑی دیر بعد سناٹا چھا گیا ۔سلامتی دستوں نے جائے تصادم میں سرچ آپریشن شروع کیا تو وہاں د ودہشت گردوں کی لاشیں ملیں۔

جموں و کشمیر پولس کے ڈائریکٹرجنرل آف پولس ایس پی وید نے بتایا کہ ابھی ان دونوں دہشت گردوں کی شناخت نہیں کی گئی ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jammu kashmir security forces kill 2 terrorists in ku in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment