پاکستان کی بلا اشتعال فائرنگ میں بی ایس ایف کانسٹبل ہلاک

جموں: (یو این آئی) جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں کے ارنیاسیکٹر میں پاکستان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس میں بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ سرکاری ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے ارنیا سیکٹر میں جمعہ کی صبح بی ایس ایف کی محاذی چوکی پر فائرنگ شروع کر دی۔فائرنگ کے دوران چوکی پر تعینات کانسٹیبل بجیندر بہادر کے پیٹ میں گولی لگ گئی۔
انہیں فوراً اسپتال لے جایا گیا لیکن انہوں نے راستے میں ہی جام شہادت نوش کر لیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ بی ایس ایف کی جوابی کاروائی میں دو پاکستانی رینجرز بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں جانب سے کل آدھی رات کے بعد سے ہی فائرنگ اور مورٹار کے گولے داغے جا رہے تھے جو جمعہ کیصبح تک جاری رہے۔ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے حال ہی میں جموں کے دورے کے دوران کہا تھا پاکستان 2014 سے ہر سال 400 سے زائد مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتا رہا ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jammu bsf constable killed after pakistan violates ceasefire in arnia in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply