جموں دھماکے میں دھماکہ خیز مواد کا استعمال کیاگیا تھا: پولس

جموں: جموں و کشمیر پولس کے مطابق گذشتہ شب جموں میں ہونے والے دھماکے میں دھماکہ خیز اشیا کا استعمال کیاگیا تھا اوراس معاملہ میں ایک مشتبہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ایک سینئر پولیس افسرنے بتایا کہ یہ گرینیڈ دھماکہ نہیں تھا۔
یہ ایک دیسی بم تھا۔انہوں نے بتایا کہ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے اور فارنسک ٹیم نے نمونے جمع کرلئے ہیں۔ افسر نے بتایا کہ اس معاملے میں ایک مشتبہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔قابل ذکر ہے کہ پرانے شہر کے ویویکانند چوک پر کل آدھی رات کو ایک شدید دھماکہ ہوا تھا۔دھماکے سے پانچ گاڑیوں کے شیشے تباہ ہوگئے۔
اس دھماکے میں کسی کے مرنے یازخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ دھماکے کے بعد آس پاس کے لوگوں میں دہشت پھیل گئی اور لوگ اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔پولیس نے جائے وقوع کو چاروں طرف سے گھیر لیا ہے اور سکیورٹی انتظامات سخت کردئے ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jammu blast police says explosive used suspect detained in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
Tags:

Leave a Reply