فاروق عبداللہ کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

جموں: جموں کے ایک سماجی کارکن نے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کے خلاف بغاوت کے الزام میں ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک سماجی کارکن اور جموں کشمیر حکومت کی طرف سے قائم سٹیزن ایڈوائزری کمیٹی کے سابق رکن سکیش کھجوریا نے کہا کہحریت اور علیحدگی پسندوں کو حمایت دینے کے لئے ڈاکٹر عبداللہ کے خلاف بغاوت کے الزام میں مقدمہ درج کیا جانا چاہئے۔
میں نے یہاں شہر کے پولیس تھانے میں ایک عرضی داخل کی ہے جس میں ان کے خلاف ایف آئی آر درج کئے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عبداللہ کے سرینگر میں5 دسمبر کو دیئے ایک متنازعہ بیان کے ایک حصہ کا حوالہ دیتے ہوئے مسٹرکھجوریا نے الزام لگایا کہ سابق وزیر اعلیٰ کھلے عام علیحدگی پسندوں بالخصوص حریت کانفرنس کا ساتھ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہمیں نے غداری کے تحت ڈاکٹر عبداللہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jammu based social activist seeks fir registration against farooq in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply