ایل او سی پر پاکستانی فوج کی فائرنگ میں دو ہندوستانی فوجی ہلاک

ایل او سی،(جموں و کشمیر): ریاست کے راجوری ضلع کے سندر بانی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر واقع ہندوستانی محاذی چوکیوں پر پاکستان کی اندھا دھندفائرنگ و گولہ باریسے دو ہندوستانی فوجی ہلاک ہو گئے۔
یہ واردات پیر کی شام میں اس وقت ہوئی جب پاکستانی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چھو ٹے ہتھیاروں، خودکار رائفلوں اور مارٹروں کا استعمال کرتے ہوئے بلااشتعال گولیاں اور گولے برسانا شروع کر دیے۔
جموں میں محمکہ دفاع کے ترجمان لیفٹننٹ کرنل دیوندر آنند نے بتایا کہ فائرنگ شام سوا پانچ بجے شروع ہوئی تھی اور ہندوستانی فوج نے بھی اس کا موثر طریقہ سے جواب دیا۔
تاہم فائرنگ کے تبادلہ میں رائفل مین ونود سنگھ اور رائفل مین جیکی شرما شدید زخمی ہو گئے اور طبی امداد بہم پہنچائے جانے سے پہلے دم توڑ گئے۔
جنگ بندی کی خلاف ورزی کی یہ تازہ واردات راجوری ضلع کے نوشیرہ سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی فائرنگ میں ایک فوجی افسر کے زخمی ہوجانے کے واقعہ کے چار روز بعد ہوئی ہے۔

Title: jammu and kashmir two army men killed in pak firing in sunderbani sector | In Category: کشمیر  ( kashmir )

Leave a Reply