کشمیر کے کپواڑہ میں سیکورٹی فورسز کے فائرنگ میں طالب علم ہلاک، صورتحال کشیدہ

کپواڑہ :شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں مبینہ فرضی جھڑپ میں ایک مقامی نوجوان کی ہلاکت کے خلاف اس سرحدی ضلع کے مختلف حصوں میں جمعرات کو مکمل ہڑتال رہی جس کے دوران چند ایک مقامات پر سیکورٹی فورسز کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ تارت پورہ میں احتجاجیوں نے مشتعل ہوکر مبینہ طور پر دو سرکاری گاڑیوں کو نذرآتش کردیا ہے۔ خیال رہے کہ فوج نے 22 اگست (منگل کے روز) ہندواڑہ کے ہفروڈہ جنگل میں ایک مسلح تصادم کے دوران ایک نامعلوم انتہاپسند کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا۔
تاہم محض ایک روز بعد تارت پورہ ہندواڑہ کے رہنے والے بشیر احمد میر نے فوج کی جانب سے انتہاپسند قرار دیے گئے نوجوان کی شناخت اپنے لاپتہ بیٹے شاہد احمد میر کے بطور کردی۔ ذرائع نے بتایا کہ ہفروڈہ جنگل میں ایک انتہاپسند کی ہلاکت کا دعویٰ کرنے کے ایک روز بعد فوج نے انتہاپسند قرار دیے گئے نوجوان کی لاش پولیس تھانہ ویلگام کے حوالے کی جہاں بشیر احمد میر نے پہلے ہی اپنے بیٹے کی گمشدگی کی اطلاع درج کرا رکھی تھی۔ انہوں نے بتایا ’فوج کی جانب سے انتہاپسند قرار دیے گئے نوجوان کی شناخت شاہد احمد میر کے بطور ہونے کے ساتھ ہی گذشتہ شام مہلوک نوجوان کے آبائی علاقہ تارت پورہ میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے شروع ہوئے جن کا سلسلہ رات بھر جاری رہا‘۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jammu and kashmir student killed in kupwara encounter villagers erupt in protest in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply