جموں و کشمیر سیکس اسکنڈل:سابق ڈی آئی جی اور سابق ڈی ایس پی سمیت5 کو دس سال قید کی سزا

چنڈی گڑھ:ایک اسپیشل کورٹ نے جموں و کشمیر میں کمسن بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے 12سالہ پرانے معاملہ میں پانچ مجرموں بشمول دو اعلیٰ پولس افسران کو دس سال قیدکی سزا سنائی ہے۔

مجرم قرار دیے گئے پانچ افراد میںبارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف ) کا ایک سابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل کے سی پاڈھی اور ایک سابق ڈپٹی پولس سپرنٹنڈنٹ محمد اشرف میر بھی شامل ہے۔

جموں و کشمیر سیکس اسکینڈل کے نام سے پکارے جانے والے اس معاملہ نے اس وقت نیا رخ اختیار کر لیا تھا جب 2006میں دو کمسن بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی دو سی ڈیز منظر عام پر آئیں۔

اس کسی میں سابق وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کا بھی نام آیا تھا جس کے باعث انہوں نےجولائی2009میں عہدے سےناستعفیٰ دے دیا تھا ۔لیکن سی بی آئی نے بعد میں ان کو الزامات سے بری کر دیا تھا۔

سی بی آئی جج گگن گیت کور نے پاڈھی اور میر کو دس سال کی سزائے قید دینے کے ساتھ ہی دس لاکھ روپے فی کس جرمانہ بھی کیا۔جبکہ دیگر تین مجرموں شبیر لاوے، احمد لانگو اور مسعود احمد پر 50ہزار روپے فی کس جرمانہ کیا گیا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: jammu and kashmir sex scandal ex bsf dig former dsp awarded 10 years in jail in Urdu | In Category: کشمیر  ( kashmir ) Urdu News

Leave a Reply