راجوری۔پونچھ میں پاکستان نے جنگ بندی کی پھرخلاف ورزی کی

جموں: پاکستان نے جنگ بندی کی آج پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں کنٹرول لائن پر فائرنگ کی۔ دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے نوشیراسیکٹر کے بھیمبر میں شام تقریباً ساڑھے چار بجے فائرنگ کی۔ فائرنگ میں خودکار ہتھیاروں اور 82 ایم ایم مارٹر اور دیگر ہلکے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کی اس حرکت کا ہندوستانی فوجیوں نے معقول جواب دیا۔اس واقعہ میں ابھی تک کسی کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ واضح رہے کہ 17 اکتوبر کو سرحد پار سے نوشیرا سیکٹر میں کنٹرول لائن پر کی گئی فائرنگ میں ایک جوان شہید ہو گیا تھا۔ہندستانی فوجیوں کی پاکستان کے مقبوضہ کشمیر میں سرجیکل اسٹرائک کے بعد سے پاکستان 30 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jammu and kashmir pakistan violates ceasefire in rajouri poonch in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply