جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے بانی امان اللہ خان انتقال کر گئے

سری نگر: جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے بانی امان اللہ خان کا منگل کے روز علی الصباح پاکستان میں انتقال ہو گیا۔ وہ طویل عرصہ سے پھیپھڑوں کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ان کے بیٹے سجاد لون نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ وہ گذشتہ تین ہفتوں سے سخت بیمار تھے۔ میری بیوی اسماخان اور ہمارئے بچے راولپنڈی میں انہی کے ساتھ تھے ۔امان اللہ خان 24اگست1934کو گلگت میں پیدا ہوئے تھے۔1977میں انہوں نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کی بنیاد ڈالی۔ جے کے ایل ایف ہندوستان اور پاکستان دونوں سے آزادی کی وکالت کرتا تھا ۔ اور آزاد کشمیر چاہتے تھے۔ وہ پاکستان میں رہائش پذیر تھے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: jammu and kashmir liberation front founder amanullah khan dead at 82 in Urdu | In Category: کشمیر  ( kashmir ) Urdu News

Leave a Reply