جموں وکشمیر میں عیدالفطر زبردست جوش و خروش سے منائی گئی

سری نگر: وادی کشمیر میں بدھ کو عیدالفطر کی تقریب سعید انتہائی مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔اس سلسلے میں وادی کے طول وعرض کی مساجد، عیدگاہوں اور امام بارگاہوں میں عیدالفطر کی نماز کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے۔خطہ لداخ بالخصوص مسلم اکثریتی کرگل اور جموں خطہ میں بھی عیدالفطر کی نماز کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔
عرب دنیا اور کچھ وسطی ایشیائی ممالک میں قریب 40 برس کے بعد آج عیدالفطر ایک ساتھ منائی گئی۔ جموں وکشمیر میں گذشتہ شام سب سے پہلے کرگل میں شوال کا چاند دیکھنے جانے کا اعلان کیا گیا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق کرگل کے مختلف حصوں سے شوال کا چاند دیکھے جانے کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد جمعیت علماءاثنا عشریہ اور امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل نے اس حوالے سے باضابطہ اعلان کیا۔
تاہم پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان کی جانب سے قریب رات کے دس بجکر دس منٹ پر ایک پریس کانفرنس میں مختلف شہروں سے چاند نظر آنے کی شہادتوں کے پیش نظر 6 جولائی کو پاکستان میں عیدالفطر منائے جانے کے اعلان کے بعد کشمیر کی مساجد اور امام بارگاہوں میں بھی شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا۔(یو ا ین آئی)

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jammu and kashmir celebrate eid ul fitr with fervor in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply