سری نگر کے لال چوک پر گرینیڈ حملے میں ایک ہلاک25زخمی

سری نگر: جموں و کشمیر میں دہشت گردوں نے ایک بار پھر سلامتی دستوں کو ہدف بنا کر حملے شروع کر دیے۔ اسی حوالے سے جو موصول ہوئی ہے کہ جموں و کشمیر کے دارالخلافہ سری نگر کے لال چوک کے قریب مولانا آزاد روڈ پر واقع ایک بازار میں انتہا پسندوں نے گرینیڈ پھینکا جس میں ایک غیر کشمیری ہلاک اور25دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ سلامتی دستوں نے دھماکہ کے فوراً ہی بعد علاقہ کا محاصرہ کر لیا ۔9زخمیوںکو اسپتال میں داخل کیا گیا جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ واضح ہو کہ گذشتہ15روز کے دوران یہ دوسرا گرینیڈ حملہ ہے۔پولس نے بتایا کہ انتہا پسندوں نے گرینیڈ پھینکا لیکن وہ سڑک کے ایک کنارے گرا۔جس کی لپیٹ میں وہاں سے گذر رہے راہگیر آگئے ۔اس سے قبل29اکتوبر کو جموں و کشمیر کے پلوامہ میں سینٹرل ریزرو پولس فورس (سی آر پی ایف) کی ایک گشتی پارٹی پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا تھا ۔یہ حملہ ایک امتحان گاہ کے قریب ہوا تھا۔پلوامہ کے ڈربگام میں واقع اس امتحان گاہ کے پاس انتہاپسندوں نے فائرنگ کی ۔لیکن اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دیوالی سے ایک روز پہلے 26اکتوبر کو بھی سری نگر کے کاکا سرائے میں سی آر پی ایف جوانوں پر دہشت گردوں نے گرینیڈ سے حملہ کیا تھا ۔24اکتوبر کو بھی کلگام میں واقع سی آر پی ایف کیمپ پر انتہاپسند گرینیڈ ھینک کر فرار ہو گئے تھے۔ اس حملہ میں سی آر پی ایف جوان زخمی ہوا تھا۔7اکتوبر کو بھی سری نگر میں ہری سنگھ ہائٹ اسٹریٹ کے پاس انتہاپسندوں کے گرینیڈ حملہ میں سات افراد زخمی ہو گئے تھے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jammu and kashmir 1 killed 25 people injured in a grenade attack in srinagar in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.