سری نگر خود کش حملہ میں ملوث جیش محمد کا خطرناک دہشت گرد بارہمولہ میں مارا گیا

نئی دہلی: جموں و کشمیر کے بارہمولہ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ مسلح تصادم میںجیش محمد کا ایک خطرناک دہشت گرد خالد ہلاک ہو گیا۔خیال کیا جاتا ہے کہ گذشتہ ہفتہ سری نگر ہوائی اڈے کے قریب خود کش حملے،جس میں ایک فوجی مارا گیا تھا، کے پس پشت خالد کا ہی ذہن کارفرما تھا۔
موصول اطلاع کے مطابق آج صبح لڈورا میں ایک اسپیشل آپریشن گروپ کی گشتی ٹیم گشت پر تھی کہ خالد نے اس پر فائرنگ کر دی۔فوجیوں نے جوابی کارروائی کی اور ساتھ ہی اضافی فورس بھی طلب کر لی۔ جس کے بعد دہشت گرد سیکورٹی فورسز کی گولیوں سے مارا گیا۔
پاکستان میں تربیت یافتہ خالد حال ہی میں سرحد پار سے چوری چھپے داخل ہونے والا 12دہشت گردوں کے ایک گروپ کا کمانڈر تھا۔ وہ خاص طور پر شمالی کشمیر کے سوپور میں سرگرم تھا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jaish terrorist khalid said to be srinagar attack mastermind killed in kashmirs baramulla in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply