کشمیرپولس کی حراست سے فرار شوپیان کا زبیر حزب المجاہدین میں شامل

سری نگر:جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں پولیس کی حراست سے فرار ہونے والے نوجوان زبیر احمد ترے نے انتہا پسندتنظیم حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ بونہ بازار شوپیان کے رہنے والے زبیر نے گذشتہ شام دیر گئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر قریب پانچ منٹ طویل ویڈیو بیان جاری کرکے حزب المجاہدین میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کردیا۔ زبیر جس کی عمر 20 سے 25 سال کے درمیان ہے، نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ وہ چار برسوں تک مسلسل جیل میں مقید رہا جس کے دوران اس پر ایک کے بعد ایک 8 مرتبہ پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کا اطلاق کیا گیا۔ اور جب اسے کوئی دوسرا راستہ نظر نہیں آیا تو اس نے مجبوراً پولیس کی حراست سے بھاگ کر انتہا پسندوںمیں شمولیت اختیار کر لی۔
خیال رہے کہ قصبہ شوپیان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں 11 سے 14 مئی مسلسل چار دنوں تک زبیر کی زیر حراست گمشدگی کے خلاف ہڑتال رہی۔ مقامی لوگوں کا الزام تھا کہ پولیس نے زبیر کو دورانِ حراست غائب کردیا۔ تاہم اتوار شام دیر گئے اہلیان وادی بالخصوص اہلیان شوپیان اس وقت ششدر ہوکر رہ گئے جب زبیر احمد کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس بالخصوص فیس بک پر نمودار ہوئی۔ زبیر کو مذکورہ ویڈیو میں فوجی وردی زیب تن کئے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں زبیر کے آگے ایک میز دیکھی جاسکتی ہے جس پر کچھ ہتھیاروں کے علاوہ دو ہینڈ گرینیڈس کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ زبیر ویڈیو میں اپنی بات کا آغاز قرآنی آیات سے کرنے کے بعد اپنا تعارف پیش کرتے ہوئے انتہاپسندوں میں شامل ہونے کے اسباب بیان کرتا ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jail breaker stone pelter zubair turray joins hizbul mujahideen in south kashmir in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply