پاکستان نے نوشیرہ میں مارٹر گولے داغ کر جنگ بندی کی پھر خلاف ورزی کی

جموں:پاکستان نے آج پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں کنٹرول لائن کے نزدیک نوشیرہ کے علاقے میں کسی بھی اشتعال انگیزی کے بغیر فائرنگ کی۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ، “پاکستان نے راجوری کے ضلع نوشیرہ میں سرحدی چوکی پر 11 بجے کسی اشتعال کے بغیر مورٹار داغے اور چھوٹے اور خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ ہندستانی فوج نے بھی اسکا موثر جواب دیا۔ تازہ رپورٹ ملنے تک دونوں طرف سے فائرنگ جاری تھی۔ ” دریں اثنا، ضلع انتظامیہ نے احتیاطی اقدامات کیے ہیں اور کنٹرول لائن پر چھ اسکولوں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔اس سے پہلے 2 ،اگست کو راجوری ضلع میں پاکستان کی فائرنگ میں کم سے کم پانچ شہری ہلاک ہوگئے تھے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: J k pakistan violates ceasefire in rajouri fires mortar shells in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply