ایل او سی پر پاکستانی فائرنگ میں سول فورس کا ایک جوان شہید، دو بی ایس ایف اہلکار زخمی

جموں: پاکستانی فوج کی طرف سے اندھا دھند بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں آج سول جنرل ریزرو ڈ انجینئرنگ فورس کا ایک مزدور شہید اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ سانحہ جموں و کشمیر کے پونچھ اور راجوری اضلاع میں کنٹرول لائن پر ہندستان کی محاذی چوکیوں پر پیش آیا۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ پونچھ کے منڈھیر علاقہ میں سرحد پار سے فائرنگ میں سول فورس کا ایک مزدور شہید اور ایک ڈرائیور اور بی ایس ایف کا ایک ہیڈکانسٹیبل زخمی ہوگیا۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ”ہماری فوج برابر کا جواب دے رہی ہے“۔ قبل ازیں آج ہی پاکستانی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ضلع راجوری میں کنٹرول لائن کے پار بلااشتعال فائرنگ کی۔ ایک فوجی ترجمان نے یہاںبتایا کہ ”پاکستانی فوج نے صبح سات بج کر 40 منٹ پر نوشیرہ اور کرشنا گھانی سیکٹروں میں کنٹرول لائن پار سے چھوٹے ہتھیاروں، خودکار ہتھیاروں اور 82 اور 120 ایم ایم مارٹروں سے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی تھی“۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندستانی فوج پوری طاقت کے ساتھ موثر جوابی کارروائی کررہی ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: J k gref labourer killed two injured in pak firing in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply