طویل علالت کے بعدجموں وکشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منگت رام شرما انتقال کر گئے

جموں:جموں وکشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منگت رام شرما طویل علالت کے بعد جمعرات کو یہاں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 85 برس تھی اور پسماندگان میں چھ بیٹے شامل ہیں۔
آنجہانی شرما کے خاندا نی ذرائع نے بتایا کہ ان کی طبیعت گذشتہ کچھ وقت سے ناسازگار چلی آرہی تھی اور وہ جمعرات کی صبح اپنی رہائش گاہ پر انتقال کرگئے۔ آنجہانی شرما پہلی دفعہ 1967 میں ایم ایل سی منتخب ہوئے اور اس کے بعد پانچ مرتبہ ایم ایل اے چنے گئے۔
وہ لوک سبھا کے رکن اور ریاستی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر بھی رہے ہیں۔ شرما مرحوم مفتی محمد سعید کی قیادت والی پی ڈی پی کانگریس حکومت میں ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ چنے گئے تھے اور پھر غلام نبی آزاد کی قیادت والی حکومت میں بحیثیت ریاستی وزیر صحت اپنی خدمات انجام دی تھیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: J k former deputy cm pandit mangat ram passes away in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply