امرناتھ یاترا کے پہلے روزایک یاتری سمیت 2 ہلاک14 دیگر زخمی

سری نگر:وادی کشمیر میں جمعرات کو سالانہ امرناتھ یاترا کے پہلے دن ایک یاتری سمیت دو افراد جاں بحق ہوئے۔ وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے مختصر بال تل یاترا راستے پر جہاں ایک یاتری پہاڑی سے پتھر گرآنے سے لقمہ اجل بن گیا، وہیں یاترا ڈیوٹی پر مامور انڈو تبتی بارڈرپولیس کا ایک اسٹنٹ سب انسپکٹر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔ دوسری جانب ضلع کٹھوعہ میں لکھن پورہ کے مقام پر کم از کم 14 امرناتھ یاتری اس وقت زخمی ہوئے جب تین گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بال تل یاترا روٹ پر یاترا ڈیوٹی پر مامور 42 سالہ اے ایس آئی سنجن سنگھ آف آئی ٹی بی پی 42 بٹالیں کو برابری مرگ کے مقام پر شدید دل کا دورہ پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ جودھ پورہ راجستھان کے رہنے والے مسٹر سنگھ کو بال تل بیس کیمپ میں واقع اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Itbp officer dies on amarnath yatra duty in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply