کشمیر میں پھر کشیدگی، فاسٹ انٹرنیٹ سروس اور ریل خدمات معطل

سری نگر: وادی کشمیر میں جمعہ کے روز انٹرنیٹ سروس اور ریل خدمات کو ایک بار پھر معطل کردیا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر کسی بھی طرح کی افواہ کو روکنے کے لئے مواصلاتی کمپنیوں کو تیز رفتار والی فورجی اور تھری جی انٹرنیٹ خدمات معطل رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انٹرنیٹ خدمات کو معطل رکھنے کا قدم احتیاطی طور پر اٹھایا گیا ہے اور صورتحال میں بہتری کے ساتھ ہی خدمات کو بحال کردیا جائے گا۔ .ایک نجی مواصلاتی کمپنی کے عہدیدار نے بتایا ’ہمیں جمعہ کی صبح انتظامیہ کی جانب سے ایک پیغام موصول ہوا جس میں ہمیں تیز رفتار والی انٹرنیٹ سروس منقطع کرنے کے لئے کہا گیا‘۔ تاہم سرکاری مواصلاتی کمپنی کی براڈ بینڈ اور دیگر نجی کمپنیوں کی وائر انٹرنیٹ خدمات کو معطلی سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ وادی میں گذشتہ تین ماہ کے دوران انٹرنیٹ خدمات کو متعدد مرتبہ معطل کیا گیا۔ جبکہ صارفین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ خدمات کی معطلی اب وادی میں روز مرہ کا معمول بن چکا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق وادی میں 2012 سے اپریل 2017 تک 29 مرتبہ انٹرنیٹ خدمات معطل کی گئیں۔ بعض اوقات یہ خدمات مہینوں تک منقطع رکھی گئیں۔ .وادی میں سیکورٹی اداروں کا ماننا رہا ہے کہ واد ی میں پاکستان نوجوانوں کو احتجاج پر اکسانے کے لئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹوں کا بڑے پیمانے پر استعمال کررہا ہے۔ دریں اثنا جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے آرونی میں جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپ شروع ہونے کے ساتھ ہی سری نگر اور جموں خطہ کے بانہال کے درمیان چلنے والی ریل خدمات کو سیکورٹی وجوہات کی بنا پر معطل کردیا گیا۔ ریلوے کے ایک عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا ’سری نگر اور بانہال کے درمیان براستہ پلوامہ، اننت ناگ اور قاضی چلنے والی تمام ٹرینوں کو جمعہ کی صبح ساڑھے گیارہ بجے معطل کردیا گیا‘۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Internet and train services suspended in kashmir in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply