ایل او سی پر دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام ، دو انتہاپسند ہلاک

سری نگر: فوج نے منگل کے روز شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں فوج نے اس وقت جوابی کارروائی میں دو انتہاپسندوں کو ہلاک کر دیا جب دراندازی کی کوشش کرنے والے انتہاپسندوں نے للکارے جانے کے بعد واپس جانے کے بجائے فوج پر فائرنگ شروع کردی۔ وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے یو این آئی کو بتایا کہ ضلع بانڈی پورہ کے گریز سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر تعینات فوجیوں نے منگل کی علی الصباح انتہاپسندوں کے ایک گروپ کو پاکستانی مقبوضہ کشمیر سے ہندوستانی سرحد میں گھسنے کی کوشش کرتے دیکھا۔
انتہاپسندوں کو للکارا گیا اور انہیں ہتھیار ڈالنے کو کہا گیا لیکن انہوں نے ایسا کرنے کے بجائے فوجیوں پر فائرنگ شروع کردی۔ کرنل کالیا نے بتایا ’فوجیوں نے جوابی فائرنگ کی اور طرفین کے مابین گولہ بار کے تبادلے میں ایک در انداز ہلاک ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مسلح تصادم کے مقام سے تین ہتھیار برآمد کئے گئے۔ دفاعی ترجمان نے بتایا کہ علاقہ میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Infiltration bid on loc foiled in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply