ہندوستانی سیکورٹی فورسز نے پاکستانی مقبوضہ کشمیر سے دراندازی کی دو بڑی کوششیں ناکام بنا دیں

سری نگر: فوج نے شمالی کشمیر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستانی مقبوضہ کشمیر (پی او کے)سے ہونے والی دراندازی کی دو بڑی کوششوں کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ نوگام سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی حفاظت پر مامور فوجیوں نے کچھ مشتبہ نقل وحرکت دیکھی۔ تاہم جب دراندازوں کو للکارا گیا تو انہوں نے پی او کے میں واپس بھاگتے ہوئے فائرنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے جوابی فائرنگ کی۔تاہم گولیوں کے تبادلے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
فوج نے اسی طرح گلمرگ سیکٹر میں بھی دراندازی کی کوشش ناکام بنائی ہے۔ تاہم وہاں بھی گولیوں کے مختصر تبادلے کے بعد جنگجو واپس پی او کے میں داخل ہوگئے ہیں۔
فوجی افسران کا کہنا ہے کہ ایل او سی پر پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں جنگجوو¿ں کی ایک بڑی تعداد سرحد کے اس پار دراندازی کرنے کے لیے پر تول رہی ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Infiltration bid from pok foiled in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply