ہندوستانی فوج نے ایل او سی پرپاکستان کی فوجی چوکیاں تباہ کر دیں

نئی دہلی: لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاکستان کی جانب سے دراندازی کی حالیہ کوششوں کے جواب میں ہندوستانی فوج نے کارروائی کرتے ہوئے نوشیرہ سیکٹر میں پاکستان کی ایک فوجی چوکی تباہ کر دی۔
جموں و کشمیر میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے عملی انسداد دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کا ذکر کرتے ہوئے میجر جنرل اشوک نرولا نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دراندازی کی کارروائیوں کو کچلنے کی ضرورت ہے وگرنہ بصورت دیگر علاقہ کے نوجوانوں پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج ہندوستانی فوج کو الجھا کر در اندازوں کو ہندوستانی علاقوں میں داخل کرانے کی کوشش کرتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسی کے مدنظر ہم نے پاکستان کی نوشیرہ سیکٹر میں فوجی چوکیوں کو تباہ کر دیا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: indian troops along loc damaged pakistan posts army in Urdu | In Category: کشمیر  ( kashmir ) Urdu News

Leave a Reply