ایل او سی پر ہندوستانی فوج کی جوابی کارروائی میں دو پاکستانی فوجی ہلاک

نئی دہلی: ڈیفنس پبلک ریلیشنز یونٹ کے مطابق ہندوستانی فوج نے پیر کی رات شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے تنگ دھر سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پرپاکستانی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی غیر اشتعالی خلاف ورزی اور سرحد پار سے در اندازوں کو سہولت بہم پہنچانے کی پیہم کوششوں پر سخت جوابی کارروائی کرتے ہوئے دو پاکستان ی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

ایک ہندوستانی سپاہی بھی در اندازوں کو ہندوستانی علاقہ میں داخل ہونے سے روکنے کی کارروائی کے دوران ہلاک ہو گیا۔پاکستانی فوج نے در اندازوں کو ہندوستانی علاقہ میں داخل کرنے میں مدد پہنچانے کے لیے لائن آف کنٹرول سے متصل جل ایل پی چوکی پر فائرنگ کر کے ہندوستانی فوجیوں کی توجہ بھٹکانے کی کوشش کی۔

لیکن ہندوستانی فوج نے بھی جوابی کارروائی کی اور طرفین میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں اترپردیش کے متھرا شہر کا رہائشی پشپیندر سنگھ نام کا سپاہی شدید زخمی ہو گیا اسے سری نگر کے بادامی باغ میں واقع 92بیس ہاسپٹل پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا ۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian army guns down 2 pakistani soldiers defence pro in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply