ایل و سی پر ہندوستانی فوج کی جوابی کارروائی میں پاکستان کے تین فوجی ڈھیر

جموں: ہندوستانی فوج نے جموں کشمیر کے پونچھ ضلع میں ہندوستان-پاکستان سرحد پر دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام کر دیا گیا اور فائرنگ میں پاکستان کے تین فوجیوں مارے گئے۔ 15 مہینے کے بعد ہندوستان نے ایک با ر پھر پاکستان کے قبضہ والے کشمیر میں داخل ہو کر ستمبر 2016کی سرجکل اسٹرائیک کی ہی طرح ہندوستان نے منگل کو لائن آف کنٹرول (ایل و سی) پار کر کے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ میں پاکستانی آرمی کے تین فوجی ہلاک ہو گئے۔
نیوز ایجنسیوں نے انٹیلی جنس ذرائع کے ذریعہ یہ خبر دی۔اس دوران کشمیر میں ہوئے انکاؤنٹرمیں جیش محمد کے وانٹیڈ دہشت گرد بھی مارا گیا۔ یاد رہے ایل و سی پار کرنے کی ہندوستان کی یہ کارروائی پاکستان کے حالیہ سیزفائر وائلیشن کے جواب میں تھی۔ یہ وائلیشن گزشتہ دنوںہوا تھا۔ اس میںپاکستان کی فائرنگ میں ایک میجر سمیت چار ہندوستانی فوجی شہید ہو گئے تھے۔

Title: indian army crossed loc to kill three pakistani soldiers report | In Category: کشمیر  ( kashmir )

Leave a Reply