ہندوستانی فضائیہ کا یو اے وی کٹھوعہ کے جنگلات میں گر کر تباہ

جموں:جموں و کشمیر میں ضلع کٹھوعہ کے جنگل میں آج فضائیہ کا ایک بغیر پائلٹ کا طیار ہ (UAV) گر کر تباہ ہوگیا۔ کٹھو عہ کے پولیس ڈپٹی کمشنر رمیش کمار نے یو این آئی کو بتایا کہ آج صبح ضلع کٹھوعہ کے راج باغ تحصیل میں واقع لاڈولی گاؤں میں ایئر فورس کا ایک طیارہ UAV گر کر تباہ ہوگیا۔ اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
حادثے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ مسٹر رمیش کمار نے بتایا کہ کٹھوعہ میں راج باغ کے جنگل کے علاقے میں یو اے وی کے گر کر تباہ ہونے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی ایک ٹیم کو جائے حادثہ کے لئے روانہ کر دیا گیا ہے۔ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات کی جا رہی ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian air force uav crashes in kathua in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply