جموں و کشمیر کے بڈگام میں ہندوستانی فضائیہ کا مگ طیارہ تباہ،دونوں پائلٹ ہلاک

سری نگر: جموں و کشمیر کے بڈگام ضلع میں بدھ کی صبح ہندوستانی فضائیہ کا ایک جنگی طیارہ گر گیا۔ موصول اطلاعات کے مطابق اس حادثہ میں دونوں پائلٹ بھی ہلاک ہوگئے۔

بڈگام کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولس نے ہندوستانی فضائیہ کے طیارے کے گرنے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی فضائیہ کی ایک ٹیکنیکل ٹیم جائے حادثہ پہنچ کر حقائق کا پتہ لگائے گی اور طیارہ حادثہ کے اسباب کا سراغ لگائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال دو لاشیں پائی گئی ہیں۔جن کی فو ری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی۔ خبر رساں ادارے پی ٹی آئی نے مقامی افسروں کے حوالے سے بتا ایا کہ یہ جنگی طیارہ صبح10بج کر5منٹ پر بڈگام ضلع میں گرینڈ کلاں کے قریب کھلے میدان میں گرا۔

ہندوستانی فضائیہ کے جنگی جہاز کے تباہ ہونے کی خبر ملتے ہی لیہہ،جموں ، سری نگر اور پٹھانکوٹ میں ہوائی اڈون کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ سلامتی کے پیش نظر کئی تجارتی پروازوں کو روک کرفضائی پٹی بند کر دی گئی۔

انڈین ایر فورس کا یہ طیارہ لائن آف کنٹرول سے 80کلومیٹر کی دوری پر واقع جیش محمد کے ٹریننگ کیمپوں کو تباہ کرنے والی ہندوستانی فضائیہ کی کارروائی کے ایک روز بعد حادثہ کا شکار ہوا ہے۔یہ ٹریننگ کیمپ پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا میں چلائے جارہے تھے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian air force mig jet crashes in kashmirs budgam 2 pilots feared dead in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.