ایل او سی پر ہندوستانی و پاکستانی فوج میں زبردست فائرنگ

سرینگر: جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں لائین آف کنٹرول (ایل او سی) پر ہندوستانی اور پاکستانی فوجوں میں زبردست فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور دونوں نے ایک دوسرے کی پوزیشنوں کو نشانہ بنایا۔فریقین میں فائرنگ سری نگر سے117کلومیٹر دور سرحدی قصبہ اڑی کے کمال کوٹ سیکٹر میں ہوئی۔
ایک ہندوستانی فوجی افسر نے کہا کہ پاکستانی فوج نے اڑی میں کمال کوٹ سیکٹر میں ایل او سی پروقع ہندوستانی مورچوں کو نشانہ بنا کر بلا اشتعال فائرنگ کر دی۔آمدہ رپورٹوںکے مطابق پاکستانی علاقہ سے یہ فائرنگ جمعہ اور جمعرات کی درمیانی شب میں شروع ہوئی تھی جس کا ہندوستانی فوج نے منھ توڑجواب دیا ۔
تاہم ہندوستان اور پاکستان کی جانب سے ابھی تک کسی قسم کے جانی و مادی نقصان کی خبر نہیں ملی ہے۔گذشتہ سال کشمیر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے 820واقعات ہوئے تھے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India pakistan troops exchange fire on kashmir loc in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply