جموں و کشمیرمیں ہندوستان اور چین کی پہلی مشترکہ فوجی مشق

نئی دہلی: ہندوستان اور چین کی فوجوں نے جموں و کشمیر کے مشرقی لداخ میں پہلی بار مشترکہ مشق کی۔ جس مقام پر مشترکہ فوجی مشق کی گئی یہ وہی مقام ہے جہاں 1962میں دونوں ملکوں میں زبردست جنگ ہوئی تھی۔
ا نسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی جانے والی امداد اور آفات کے موقع پر راحت رسانی (ایچ اے ڈی آر) سے متعلق دن بھر چلی مشترکہ فوجی مشق کے دوران ہندوستان کے گاؤں کو خیالی طور پر زلزلے سے متاثر علاقے کے طور پر رنگا گیا تھا۔ بعد ازاں مشترکہ ٹیموں نے بچاؤ اور راحت رسانی کا کام کیا، متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو باہر نکالا اور انہیں طبی امداد پہنچائی۔
بریگیڈئیر آر ایس رمن کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے اور سینئر کرنل فان جن کی قیادت میں چینی ٹیم نے مشق میں حصہ لیا۔ فوجی مشق کا فی کامیاب رہی۔ اس میں نہ صرف قدرتی آفات کے دوران سرحدی آبادی کو امداد بہم پہنچانے کی ڈرل میں بہتری لائی گئی بلکہ اس سے مشرقی لداخ میں حقیقی لائن آف کنٹرول کی نگرانی کرنے والی دونوں مسلح افواج کے درمیان اعتماد اور تعاون کی سطح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India china hold first ever joint military exercise in jk in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply