جب تک پاکستان ہمارا پڑوسی ہے ایسی وارداتیں ہوتی رہیں گی :آئی جی منیرخان

سری نگر: (یو ا ین آئی) وادی کشمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) منیر احمد خان نے کہا کہ جب تک وادی میں دہشت گردی اور انتہا پسندی موجود ہے تب تک بی ایس ایف کیمپ پر حملہ کے طرز پر حملے ہوتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ایجنسیوں نے کبھی یہ نہیں کہا ہے کہ وادی میں انتہاپسندی ختم ہوگئی ہے۔
منیر خان نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اس پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں کو ہمہامہ میں بی ایس ایف کیمپ پر ہوئے فدائین حملے کی تفصیلات فراہم کیں۔ انہوں نے کہا ’یہ بات آج ثابت ہوگئی کہ سیکورٹی فورسز کسی بھی حملے کو ناکام بنانے کے لئے تیار ہیں۔
یہ پہلی دفعہ نہیں ہے کہ جب کسی سیکورٹی فورس کیمپ پر حملہ کیا گیا۔ نہ اس کو دھچکا قرار دے سکتے ہیں۔ جب تک وادی میں انتہا پسند اور انتہا پسندی ہے تب تک ایسے حملے ہوتے رہیں گے۔ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ملی ٹنسی ختم ہوگئی ہے‘۔ انہوں نے کہا ’جب تک پاکستان ہمارا پڑوسی ہے، ایسی وارداتیںہوتی رہیں گی‘۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ig kashmir muneer khans press conference in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply