کشمیر میں دوسڑک حادثات میں ایک جوڑا اور دو کانسٹبل سمیت 6ہلاک

سری نگر:سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ پر منگل کی صبح ایک سڑک حادثہ میں 4 افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر جموں شاہراہ پر بانہال کے نزدیک ایک چھوٹی مسافر گاڑی سڑک سے پھسل کر تین سو فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں رامسو کے رہنے والے میاں بیوی محمد ایوب اور پروینہ بیگم اور ڈرائیو شبیر احمد ساکن بانہال موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
بعد میں ایک اور خاتون اسپتال لیجاتے ہوئے انتقال کر گئی۔ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو خصوصی علاج و معالجہ کے لئے سری نگر ریفر کیا گیا ہے۔ دریں اثنا ضلع ادھم پور میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں جموں وکشمیر پولیس کے دو کانسٹیبل ہلاک ہوگئے ہیں۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ ادھم پور میں ٹکری کے نزدیک منگل کی صبح دو پولیس اہلکاروں کو ایک کھائی میں مردہ پایا گیا، جن کی موٹر سائیکل سڑک سے پھسل کر کھائی میں جا گری تھی۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔ ہلاک شدگان کی شناخت منصور احمد ساکنہ سگڈی کشتواڑ اور لیاقت حسین ساکنہ پڈر کشتواڑ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Husband wife duo among four dead in banihal road accident in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply