کشمیر تنازعہ کا تصفیہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ہی کرنا ہوگا: میر واعظ عمر فاروق

سری نگر: وادی کشمیر میں میرواعظ مولوی عمر فاروق کی قیادت والی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ برصغیر ہندوستان و پاکستان اور پورے جنوبی ایشائی خطے کے کروڑوں عوام کے آنے والے محفوظ کل کے لئے مسئلہ کشمیر کا کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ایک منصفانہ حل حالات کا ناگزیر تقاضا ہے۔ حریت نے کہا ہے کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے مذاکرات برائے مذکرات سے نہیں بلکہ مسئلہ سے جڑے تینوں فریقین بھارت ، پاکستان اور کشمیری عوام کے مابین ایک بامعنی مذاکراتی عمل سے ہی اس مسئلے کا حل تلاش کیا جاسکتا ہے۔
حریت کانفرنس کے ایک ترجمان نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کی ایگزکیٹوکونسل کا اجلاس بدھ کو یہاں حریت چیرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی صدرات میں حریت صدر دفتر پر منعقد ہوا جس میں ایگزکیٹو اراکین پروفیسر عبد الغنی بٹ، محمد مصدق عادل، مولوی مسرور عباس انصاری، مختار احمد وازہ اور حریت پولیٹکل ایڈوئزر ایڈوکیٹ عبد المجید بانڈے نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ اجلاس حریت چیئرمین میرواعظ کی طویل نظر بندی سے رہائی کے بعد پہلی بار منعقد ہوا۔

Title: hurriyat says kashmir issue explosive wants dialogue | In Category: کشمیر  ( kashmir )

Leave a Reply